قومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ شروع

قومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) 55 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹ تسلسل سے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمنزیم ہال میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 55 ویں چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے قومی خاتون کھلاڑی کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ٹیبل ٹینس کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ بھی 10 سال تک ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی رہ چکی ہیں اور اس کھیل کو سکول کی سطح پر فروغ دینے کے لیے صوبائی وزیر کھیل سے بات ہو چکی ہے۔

ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف سرپرستی کی ضرورت ہے، ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ ہونے چاہیئے۔ ایونٹ کے میزبان پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

20 ٹیموں پر مشتمل چیمپیئن شپ میں ٹیم ایونٹس کے فائنل 12 دسمبر جب کہ انفرادی ایونٹس کے فائنل 15 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw