سٹی 42 : شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ، جنرل ہسپتال کے عقب میں واقع زبیر کالونی کے مکین گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس بندش پر سراپا احتجاج ہیں ۔
گیس بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوگئی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس بندش کو 2 ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، گیس کی عدم فراہمی کے باوجود بھاری بلز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ مہنگے ایل پی جی سیلنڈرز پر گزارا کرنے یا ہوٹلوں سے کھانا لانے پر مجبور ہیں، شکایات کے باوجود متعلقہ محکمہ سوئی گیس بحال کرنے میں ناکام ہے۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے اعلی حکام سے علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔