(شیرباز بلوچ)سندھ کے علاقے اوباڑو میں عدالت پیشی پر آئے راحب شر سمیت 2 خطرناک ڈاکو فرار ہو گئے۔فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ ین بندی کردی گئی۔راحب شر پنجاب پولیس کے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں راحب شر اور موریو شر شامل ہیں،خطرناک ڈاکوؤں کے فرار ہونے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔راحب شر کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے رکھی گئی تھی، ملزم راحب شر پنجاب پولیس کے 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، پیشی پر لایا گیا تھا ،20 قیدیوں کو جن میں سے بدنام زمانہ ڈاکو راحب شر اپنے ساتھی موریو شر سمیت فرار ہوگیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ ین بندی کردی گئی ہے،دونوں ڈاکوؤں کو گھوٹکی جیل سے اوباڑو کی عدالت پر پیشی پر لایا گیا تھا۔