ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں۔۔پی ٹی اے کی شہریوں کو وارننگ

آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں۔۔پی ٹی اے کی شہریوں کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے شہریوں کو آن لائن فراڈ سے خبردار رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔ 

  پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر باز جعلی انعامی رقم کا لالچ دے کر شہریوں سے مشکوک لنکس پر کلک کرواتے ہیں،مشکوک لنک پر کلک کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کر لی جاتی ہیں،شہریوں کی بینکنگ سے متعلق معلومات حاصل کر کے انھیں مالیاتی فراڈ کا نشانہ بنایا جاتا ہے،شہری کسی بھی مشتبہ نمبر سے موصول ہونے والی کال، میسج یا لنک کو پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر رپورٹ کریں۔

  پی ٹی اے  نےپیغام میں مزید کہا ہے کہ سائبر کرائم کی صورت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں،بینکنگ فراڈ کا شکار ہونے کی صورت میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 پر رپورٹ کریں۔