سٹی 42:آزاد کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دھیرکوٹ حلقہ ایل اے 14 غربی باغ کے پولنگ اسٹیشن سے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 165 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 99 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 219 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پی پی کے راجہ مبشر 109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 84 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن ہوتھلہ سے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 228 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 170 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن پتدر مستور سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا جس کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 49 ووٹ حاصل کر سکے۔
پولنگ اسٹیشن گھوڑی کیئر سے موصول غیر حتمی ،غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 123 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 83 ووٹ حاصل کر سکے۔
ایل اے 15 وسطی باغ میں پولنگ اسٹیشن لوئر پچھوال کفل گڑھ سے موصول غیر حتمی ، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر ر محمد خان 76 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
ایل اے 16باغ دھڑے خاص مردانہ پولنگ اسٹیشن کے موصول پہلے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق سردار قمر الزمان پیپلز پارٹی کے امیدوار 98 ووٹ لے کر آگے رہے، سردار میر اکبر مسلم لیگ ن کے امیدوار 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
دھڑے خاص مردانہ پولنگ اسٹیشن پر سردار قمر الزمان کو 50 ووٹوں کی برتری حاصل رہی ، حلقہ شرقی باغ دھڑے خاص زنانہ پولنگ اسٹیشن کے دوسرے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 106 ووٹ لے کر آگے رہے، سردار میر اکبر مسلم لیگ ن کے امیدوار 63 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، دھڑے خاص زنانہ پولنگ اسٹیشن پر سردار قمر الزمان کو 43 ووٹوں کی برتری حاصل رہی ۔
حلقہ ایل اے 14غربی باغ کے پولنگ اسٹیشن نمبر ایک چوڑ گاوڑے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی 226ووٹ لیکر آگے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 76 ووٹ لے سکے ، پیپلزپارٹی کے مبشر اعجاز 3 ن لیگ کے راجہ فیصل آزاد 3ووٹ حاصل کرسکے۔