اسرار خان:چونگی امرسدھو کے علاقے نیازی چوک کے قریب 35 سالہ شہری کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے فرد کی شناخت شکیل نکے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شکیل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم شہری جانبر نہ ہوسکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش متعلقہ پولیس کے حوالے کردی، جس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔