ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب ، ترکیہ ،پاکستان میں ہونے والا ایگریمنٹ بڑی کامیابی ہے:عظمیٰ بخاری

سعودی عرب ، ترکیہ ،پاکستان میں ہونے والا ایگریمنٹ بڑی کامیابی ہے:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سعودی عرب ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا ایگریمنٹ ایک بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

  صوبائی  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے  لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، پنجاب کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو پانی حاصل کرنے کے لئے لمبے لمبے سفر کرنا پڑتے تھے، لوگوں کے پاس پینے کے لئے صاف پانی نہیں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ان علاقوں کے لئے جہاں صاف پانی موجود نہیں ہے،دہائیوں پر موجود پیاس اور مصافت ختم ہوجائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پانی کی بوتلیں لوگوں کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ، خوشاب اور دیگر علاقوں کو صاف پانی دینے جارہی ہیں، بہت سارے ایسے علاقے بھی ہیں جہاں صاف پانی موجود نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ پروگرام شروع کیا ہے ۔

 صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق یہ پلانٹ ان خاندانوں کے لئے بہت اہم جو دور دور سے پانی لاتے تھے، چوالیس ہزار پانچ سو بیاسی بوتلیں لوگوں کو دی جاچکی ہیں، دو لاکھ چوراسی ہزار لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال بہت عجیب ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ہارے ہوئے رہنما فساد کی کیفیت برپا رکھنا چاہتے ہیں،انٹرنیشنل جریدے لاہور کو دیگر بڑے شہروں کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے کہ سیف ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میر علی رضا کا ابھی تک کیس حل نہیں ہورہا، ن لیگ کو لاشوں اور کسی کی محرومیوں پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے, لاہور میں معذور بچی کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشن نے پورا تھانہ معطل کردیا ہے, دو لڑکیوں کی وفات میں جو سزا تجویز کی جائے گی جو بھی سزا ہے دی جائے گی.

 انھوں نے کہا کہ کراچی میں ڈیڑھ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ساتھ ہی اب تین سال کی بچی کا بھی کیس نکل آیا ہے، جو اشتہاروں میں ترقیاں کرتے ہیں ان کو سندھ میں ترقی نظر کیوں نہیں آتی، اگلی پریس کانفرنس میں سندھ کے ہسپتالوں کی ترقی سامنے لے کر آؤں گی،ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی کو کراچی بھیج دو ترقی ہوجائے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران اسماعیل کہہ رہے ہیں کراچی بہت آگے نکل گیا ہے، لاہور میں بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کشمیر میں بہت دھاندلی ہورہی ہے اب اسلام آباد سے شروع ہوجائے گا کوئی کشمیر میں دھاندلی ہو گئی، جن حلقوں میں پیپلز پارٹی جیتی ہے وہاں الیکشن کمیشن سندھ تھا یہی تھا نہ ،ان کے جلسوں میں لوگ اب آنے کو تیار نہیں ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مہاجرین کے الیکشن میں بھی رونا پیٹنے کے لیے آگئے,قیمتی مشوروں کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ حکومت کو ہے

 ہمیں آپ کے قیمتی مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے,وزیر اعلیٰ پنجاب نے چار اضلاع میں بوتلیں عوام کے گھروں کو پہنچانا شروع کردی ہیں,ان لوگوں کے صوبوں سے وڈیرا شاہی شروع نہیں ہوئی ہے,سوشل میڈیا پر ایک منظم کمپین چل رہی ہے کہ فتنہ خان کی جان کو خطرہ ہے.

 انھوں نے کہا کہ جب ان کی رپورٹیں سامنے آئی تو ان کی نظر تین سال کے انسانوں جیسی ہیں،مکہ ایگریمنٹ میں خاک ڈالنے کے لئے یہ کیا جارہا ہے،سلمان اکرم راجا کو روتے دیکھا کہ پیسے دو کھانا پینا چلانا ہے اب پتہ نہیں انھوں نے کس کا کھانا پینا چلانا ہے،پی ٹی آئی میں اپنے جوتوں میں دال بٹ رہی ہے،سلمان اکرم راجا مان رہے ہیں کہ ہم مطلوبہ تعداد میں لوگ اکھٹے نہ کرسکے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ آپ کے جھوٹوں سے تنگ آگئے ہیں، بشریٰ کی بہن مریم وٹو کو جو اطلاع ملتی ہے وہ علیمہ باجی کو بتادی جاتی ہے،علیمہ باجی کہتی ہیں ان کے پاس عمران خان کی صحت کے حوالے سے رپورٹ نہیں ہے جھوٹ بول رہی ہیں،یہ لوگ فترطا جھوٹے ہیں،ستائیس ستمبر کو لوگوں کے بچوں کو باہر نکالنا ہے اپنے بچوں کو دیکھے تو پچھلے سال حلال بسنت منارہے تھے،موصوف کا جیل میں تین مرتبہ معائنہ ہوتا ہے،ان کی مرضی کے بندے سے ان کا کھانا بنایا جاتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ میڈیکل ریکارڈ ان کا موجود ہے،جہاں عام قیدیوں کا کھانا بنتا ہے وہاں بادشاہ سلامت کا کھانا نہیں بنتا ، کہا جاتا ہے وہ قید تنہائی میں ہیں، اب تو یو ٹیومرز بھی لڑ پڑے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پُر امن پولنگ جاری ہے: چیف الیکشن کمشنر
 
 

Ansa Awais

Content Writer