ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس

6.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف وہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا 

ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر   6.1 شدت کے  زلزلے سے لرز اٹھا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز  کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 سدش کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

ترک  وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

علی یرلیکایا نے کہا کہ ہم صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہے ہیں۔