آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی توثیق کا آخری دن،صدر عارف علوی نےاب تک دستخط نہیں کئے

Army Act Amendment Bill, President Alvi has not signed it yet, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: آرمی ایکٹ ترمیمی بل2023 ایوان صدر کو ارسال کئے جانے کے دس دن بعد بھی  صدر کی توثیق کا منتظر  ہے، آج توثیق کرنے کا آخری دن ہے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کو بل توثیق کے لئیے یکم اگست کو ارسال کیا ۔

صدر ن عارف علوی نے تا حال آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کئے،آج صدر کے پاس بل کی توثیق کا آخری دن ہے۔

صدر عارف علوی نے آج بھی بل پر دستخط کر کے اس کی توثیق  کر دی تو یہ گزٹ آف پاکستان میں نوٹیفائی ہونے کے لئے چلا جائے گا۔ اگر صدر علوی نے آج بھی بل کی توثیق نہ کی تو  یہ اہم بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔