آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے سربراہ جنرل سیلکوک اوغلو کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آرمی کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے   ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر  جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز  جا کر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی سے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 مہمان جنرل نے خطہ میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر ن سیلکوک بیریکتر اوغلو نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔