منال اور احسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

منال اور احسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

حال ہی میں منال کی بہن اور اداکار جوڑی ایمن منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کااعلان منال خان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا تھا تاہم اب منال خان نے بھی حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر پریگننسی فوٹو شوٹ سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منال خان نے ننھے مہمان کی جلد آمد کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں منال خان نے لکھاکہ ’ دو دل تین ہونے جارہے ہیں، ہمارے ننھے مہمان کی آمد کیلئے گنتی شروع ‘۔ اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی گزشتہ سال 10 ستمبر کو ہوئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer