کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

 کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنیل شیٹی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری فلم کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے حالیہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے  کہ فلم کے تیسرے حصے کیلئے پرومو شوٹ کر لیے گئے ہیں اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی جو جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم سے بےحد اُمیدیں ہیں ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ ہیرا پھیری کو 16 برس گزر گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پریش راول اکشے اور وہ ایک مرتبہ پھر ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپس ارہے ہیں۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے اور پریش راول کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات ہیں البتہ اکشے کمار سے ان کی ملاقات کم ہوتی ہے مگر وہ رابطے میں رہتے ہیں۔

اکشے کمار کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ اکشے آج بھی انڈسٹری کا سب سے فٹ اداکار ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ سنجے دت بھی ہیرا پھیری 3 جوائن کریں گے اور کامیڈی کا تڑکہ لگاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا سیکوئیل 2006 میں بنایا گیا تھا اور اب فلم کا تیسرا پارٹ فلمایا جارہا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گا.