لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شادی ہالوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز آج  سے کھول دیئے گئے ہیں۔

       

این سی او سی اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر  نے نوٹیفکیشن جاری کیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اورایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کےمطابق چل سکےگی۔

 

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط  کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

 

دوسری جانب لاہورمیں ریسٹورنٹس کھل گئے، کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد کاروبار بحال ہونے پرریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے دنوں میں معاشی طور پر بہت نقصان پہنچا،انتہائی کٹھن حالات میں گزر بسر کیا، کاروبار بحال کرنے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔               

 دوسری جانب سینما اور تھیٹر کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردئے گئے ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرہ شخص کے کھانسنے سے پھیل سکتا ہے، اشیاء کی سطح کو چھونے پر فوراً ہاتھ دھوئیں، بلاضرورت کسی چیز کو چھونے سے پرہیز کریں، ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer