ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان :شہرکے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں پانچ روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں معمولی اتارچڑھاؤ، فی تولہ سونے کی قیمت میں سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا .

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ایجوکیشن اتھارٹی میٹنگ،درجنوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹر غیر حاضر 

  تفصیلات کے مطابق صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل کاکہناتھا کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کا قوی امکان ہے۔خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچپن ہزار پانچ سو روپے ہوگئی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچاس ہزار آٹھ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔سونے کی قیمتوں میں استحکام کے باعث صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں گاہکوں کی آمدروفت بڑھ گئی ہے۔