جنید ریاض: گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل سکول سربراہان کی میٹنگ، 756 سکولوں میں سے درجنوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹر میٹنگ سے غیر حاضر ، ایجوکیشن اتھارٹی کی میٹنگ کا ایجنڈا سکول سربراہان کی غیرحاضری کے باعث ٹھس ہوگیا۔
سٹی 42 کےمطابق وحدت روڈ پر واقع گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل سی ای او ایجوکیشن نسیم احمدزاہد کی سربراہی میں سکول سربراہان کی اہم میٹنگ ہوئی ۔ سکول سربراہان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ میٹنگ میں 756 سکولوں میں سے درجنوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹر میٹنگ سے غیر حاضر رہے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول والٹن کے ہیڈ ماسٹر طارق رفیق ، گورنمنٹ ہائی سکول ہنجروال احسان باری غیرحاضر رہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ڈولفن پولیس نےمشکوک حرکات پر ڈاکوؤں کو دھرلیا
علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول پی ایف کالونی کی ہیڈسائرہ کوثر، سی ڈی جی ایل سکول کوٹ لکھپت مسرت پروین غیرحاضررہیں جبکہ رحمان پورہ گرلز ہائی سکول سے عائشہ تحریم اور جلوموڑ سکول سے وحیدہ ذوالفقار غیرحاضرتھی۔ اسی طرح سی ڈی جی گرلز ہائی سکوک قلعہ لکشمن سنگھ سے پروین عاشق ، شاہدہ خانم اور شاہینی کوثرسمیت دیگر بھی غیرحاضررہی ۔ سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد کا کہنا تھا کہ مذکورہ غیرحاضر سکول سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔