شہزاد خان: پولٹری فارمرز نے پنجاب حکومت کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر برائلر فراہم کرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث مارکیٹ میں چکن سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق آج بھی برائلر کی سپلائی سرکاری قیمت سے زائد پر دی گئی، جس کے نتیجے میں چکن کا گوشت بھی سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہو سکا۔
اعداد و شمار کے مطابق برائلر کا سرکاری فارم ریٹ 383 روپے مقرر تھا جبکہ سپلائی 395 روپے میں دی گئی۔
اسی طرح ہول سیل ریٹ 397 روپے تھا، جبکہ سپلائی 10 روپے اضافی قیمت پر ہوئی۔
تفصیلات کے مطا بق پرچون ریٹ 411 روپے مقرر ہونے کے باوجود فروخت 421 روپے فی کلو تک رہی جبکہ سرکاری قیمت 595 روپے کے برعکس دکانوں پر چکن مزید 20 روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت 237 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں اور اصل سپلائی قیمت میں فرق کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں چکن خریدنا پڑ رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی عملداری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔