وقاص احمد:ڈیفنس سی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کے ایف سی پر حملہ کیا تھا جس پر ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزموں کو دھر لیا
ایس ایچ او محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔مشتعل ملزموں نے نجی ریسٹورنٹ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور رفو چکر ہو گئے،
ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی،واقعہ میں ملوث 10 ملزموں کو دھر لیا،پولیس نے ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا،مشتعل ملزموں نے گزشتہ روز ریسٹورنٹ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور فرارہوگئے
ڈیفنس سی پولیس ملزموں کے زیر استعمال 6 موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا،گرفتار ملزموں میں مبشر،احسان،ذیشان،عثمان،اظہر،نور محمد شیر علی ،یسین،وقاص اور نعمان بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،