ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس، عدالت سے بڑی خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر رجسڑار آفس کے اعتراضات کو لیکر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

 جسٹس انوار حسین نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت نے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ ایک مرتبہ درخواست واپس لے چکے ہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر کیسے دوبارہ درخواست دائرکرسکتےہیں؟

 جسٹس انوار حسین نے مزید کہا کہ آپ کو تحریک انصاف پسند نہیں تودوسری جماعت میں چلےجائیں۔اس کے جواب میں ایڈووکیٹ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی درخواست جسٹس عابد حسین چھٹہ کے پاس بھی زیر سماعت ہے، اس درخواست کو بھی اسی جج کے پاس بھجوا دیں۔

 خیال رہے کہ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پہلےاسی نوعیت کی درخواست واپس لینےکی بناء پر مسترد ہوچکی ہے، درخواست گزار نے پٹیشن میں ترمیم کرکے دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔