(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا پشاور سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ،عمران خان بدھ کو نماز عشا کے بعد پشاور میں جلسے سے خطاب کریں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا پشاور سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا،عمران خان بدھ کو نماز عشا کے بعد پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے ، کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ انتخابات کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے گا ۔
ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہناتھاکہ جلسے کے لئےتیاریاں شروع کردی گئیں،تمام تنظیموں و ونگز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے،عمران خان پشاور کے علاوہ کراچی، لاہور، پنڈی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔