ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی
کیپشن: PTI MNA Who Crossed the Floor.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے اپنی پارٹی قیادت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلیوں سے  مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے فوری طور پر قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پارٹی  قیادت کےاستعفے دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستعفی نہیں ہوں گے۔

 پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور ترین گروپ کے ترجمان راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کا مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف  کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ استعفے ہم قومی اسمبلی سے شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دے دیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor