ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی حکومت جاتے ہی استعفوں کی بھرمار جاری ہےعمران خان کے نامزد کیے جانے والے چئیرمین پی سی بی رمیز راجاکا عہدہ بھی خطرے میں پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیزراجا کے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بعد چئیرمین پی سی بی کی تبدیلی کا امکان ہے۔امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ رمیز راجاآئی سی سی اجلا س کے بعد اپنا استعفی دے دیں گے۔
خیال رہے کہ رمیز راجا کو عمران خان نے چئیرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔تحریک عدم اعتماد کے دوران رمیز راجا عمران خان کیلئے ٹویٹ کرتے رہے تھے۔ماضی میں نجم سیٹھی نے نوازشریف حکومت کے خاتمے پراستعفی دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی حکومت بننے پر نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی بنایا جاسکتا ہے۔