اہم خبر۔۔ تحریک انصاف نے بھی وزارت عظمیٰ کے کاغذات حاصل کرلئے

ملیکہ بخاری
کیپشن: Malika Bukhari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی  ملیکہ بخاری اور چیف وہیپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی سے وزارت عظمی کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔

 قائد ایوان کے انتخاب کے نامزدگی اور اور جانچ پڑتال کے اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال قومی اسمبلی کے ایوان میں علان کردہ  اوقات مطابق ہو گا۔ ترجمان قومی اسمبلی  کے مطابق  قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر 2 بجے ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  سہ پہر 3 بجے کی جائے گی۔

دوسری جانب حیران کن طور پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بھی وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے گئے ہیں ۔رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کا کاغذات وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی فیصلہ کرے گی کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار کھڑا کرنا ہے یا نہیں؟ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-10/news-1649580914-9297.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-10/news-1649580914-9297.mp4

ادھر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی بھی پارلیمنٹ ہاوس آمد متوقع  ہے۔ذرائع کے مطابق  شہباز شریف اپوزیشن وفد کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor