ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر امریکی ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر امریکی ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: US Reaction On Imran Khan No Confidence
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کیخلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔