ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر اب کون کونسے نئے جرمانے عائد ہونگے؟ فہرست منظر عام پر آگئی

عوام پر اب کون کونسے نئے جرمانے عائد ہونگے؟ فہرست منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)لاہور رنگ روڈ کی حدود میں تجاوزات پر بھاری جرمانوں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔تجاوزات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مد میں 12 اقسام کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور گندگی پھیلانے والوں کوبھی پانچ ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق  رنگ روڈ پر غیر قانونی عارضی سٹرکچر قائم کرنے پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ ریڑھی اور گدھا گاڑیوں پر سامان فروخت کرنے پر ایک ہزار اور رنگ روڈ کی حدود میں سیوریج واٹر سپلائی کے نقصان پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا ۔ رنگ روڈ پر جانوروں کی منڈی قائم کرنے پر ایک ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔

بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر پانچ ہزار جرمانہ جبکہ نقصان کی لاگت بھی وصول کی جائے گی ۔ رنگ روڈ کی ڈرین استعمال کرنے یا نئی ڈرین کنیکٹ کرنے پر دس ہزار جرمانہ اور نقصان کی لاگت وصولی کی جائے گی ۔ رنگ روڈ کی حدود پر کھدائی کرنے پر پانچ ہزار جرمانہ اور نقصان کی لاگت بھی وصول کی جائے گی۔ رنگ روڈ پر گاڑیوں سے کچرا پھینکنے پر پانچ ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر قانونی بل بورڈز ، ویڈیو بورڈز ، ایل ای ڈی لگانے پر دس ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔بار بار غیر قانونی اقدام کرنے پر جرمانہ دوگنا کرنے کا بھی قانون پاس کیا گیا ہے ۔ آرڈ یننس پاس ہونے سے رنگ روڈ اتھارٹی کے انفورسمنٹ ونگ کو جرمانوں کا اختیار مل گیا۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 292 گاڑیاں بھی بند جبکہ 657 موٹرسائیکلوں، 6306 رکشوں، 3103 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer