ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم کردیا

ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے امپورٹرز کے بنک اکاؤنٹس میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم کردیا، کسٹمز ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کے لیے ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے وی بوک پروفائل اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

آن لائن ادائیگی کے لئے ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے درخواست کی ہے وہ اپنا وی بوک پروفائل اپڈیٹ کریں۔ اس کے ساتھ سسٹم میں دیئے گئے اپنے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ اپنے بینک کا " آئی بین" بھی فراہم کریں۔

اس کا مقصد الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنانا ہے۔

ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی سہولت صرف ان ریٹیلرز کے لیے ہے جو اپنے قریبی ذیلی ایف بی آر دفاتر میں پواینٹ آ ف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی رضامندی 20 اپریل تک جمع کرائیں گے۔