سیاسی تعصب ترک کیے بغیر کورونا سے نہیں لڑا جاسکتا، فخر عالم

سیاسی تعصب ترک کیے بغیر کورونا سے نہیں لڑا جاسکتا، فخر عالم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم کا کہنا ہے کہ جب تک ہم سیاسی تعصب کو ترک نہیں کریں گے تب تک ہم کورونا وائرس سے لڑنہیں سکیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار، اداکار و میزبان نے مائیکرو بلاگنگ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات 10 مارچ کی ہے جب پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو جاری تھا اور کسی نے بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ سب ہوگا جو کچھ آج ہورہا ہے اور ہم یہاں آکر رک جائیں گے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔

فخر عالم نے لکھا کہ مجھے اب بھی یہ خوف ہے کہ یہ ہماری پوری قوم کے لیے ایک حتمی امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جب تک ہم سب اپنے درمیان سے اِس سیاسی تعصب اور نفرت انگیزی کو ترک نہیں کریں گے تب تک ہم اِس قابل نہیں ہوسکیں گے کہ ہم پاکستان سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکیں۔

فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ایک دن جب وہ صبح اٹھیں گے تو پوری دنیا سے وبائی امراض کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہمارے پاس راتوں رات کوئی ایسی ویکسین بن جائے گی جو کورونا وائرس کو ختم کردے گی اور یہ ویکسین کیا سب کے لیے فوری طور پر دستیاب ہوگی؟

Malik Sultan Awan

Content Writer