پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ کیلئے ابتدائی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ کیلئے ابتدائی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نےدورہ انگلینڈ اورآئرلینڈکے لیےابتدائی تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کااعلان کردیا، محمدحفیظ اورفاسٹ باؤلروہاب ریاض کوشامل نہیں کیاگیا۔

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےسلسلے میں ابتدائی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ کیمپ میں کپتان  سرفراز احمد اور محمد رضوان بطوروکٹ کیپر جبکہ دس بلے بازاور پانچ فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: دورہ آسٹریلیا،پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم کااعلان کر دیا گیا 

یاسرشاہ اور شان مسعود کوانجری کےباعث کیمپ کاحصہ نہیں بنایاگیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اورموسیٰ خان بطورایمرجنگ کھلاڑی کیمپ کاحصہ ہونگے۔ 11سے 15اپریل تک ابتدائی کیمپ کےبعد فائنل سکواڈ کا اعلان کیا جائیگا۔قومی ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے 23اپریل کو روانہ ہوگی۔ جہاں میزبان ٹیم کےخلاف ایک ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔