ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے عوام کو ٹیکس دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

شہباز شریف نے عوام کو ٹیکس دینے پر کیسے آمادہ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ٹیکس کی اہمیت کے دن پر پیغام ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاہے کہ بلا شبہ 1973ء کا متفقہ آئین ہماری پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ ہے،45 سال قبل عوام کی منتخب کردہ جمہوری قیادت نے قوم کو ایک متفقہ آئین کا تحفہ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے وسائل تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں۔انھوں نےکہاکہ موجودہ حکومت نے ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیوں کو بہت حد تک دور کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سمگلروں کے گرد مزید گھیرا تنگ،جائیدادیں بھی ضبط 

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ڈے کامقصد عوام میں شعور پیدا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہےانہوں نےکہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ قومی تعمیر نو کے منصوبوں اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اپنا ٹیکس ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے پاکستان کے یوم دستور کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ 1973ء کا متفقہ آئین اسلامی معاشرے کے قیام اور بنیادی انسانی حقوق کا بھی علمبردار ہے۔آئین کے بانیوں کے عزم اور حوصلے کی بدولت قوم کو ایک وفاقی، جمہوری و پارلیمانی آئین ملا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت ادویات کے 35 کروڑ ادا نہ کرسکا، کمپنیوں کو مشکلات 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے تخلیق کاروں اور اس وقت کے اراکین قومی اسمبلی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئین میں جمہوریت، مساوات، رواداری اور شخصی آزادی کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ 1973ء کے آئین نے وفاقی اورصوبائی خود مختاری کو نئی جہتوں سے ہمکنار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ آج کے دن ہمیں پھر سے یہ عزم کرنا ہوگاکہ ہم آئین پاکستان پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کوترقی کی طرف لے جائیں گے۔