ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔ 

سردار ایاز صادق اور اسحاق ڈار کی پارلیمانی امور پر اہم گفتگو ہوئی۔قومی اسمبلی میں زیر التوا حکومتی اور پرائیویٹ ممبرز قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مضبوط اور مؤثر پارلیمان کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا مؤثر پارلیمان جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے،قومی مفاد کے معاملات پر پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے، پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قومی معاملات پر مؤثر رابطہ اور تعاون کی ضرورت ہے۔