ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ, سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ, سماعت 19 ستمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل جج یلماز غنی نے دعوے کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست کا جواب داخل نہ ہونے کے باعث مزید کارروائی نہ ہوسکی  عدالت میں مدعی وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل بیماری کے باعث پیش نہ ہوسکے، جبکہ عدالت نے مدعی کے وکلا سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر جواب مانگ رکھا تھا جو آج داخل نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جیل میں ملاقات کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔