ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ُپٹرولیم مصنوعات پرایک لیٹر پر کتنا ٹیکس ؟ تفصیلات سامنے آگئیں،

ُپٹرولیم مصنوعات پرایک لیٹر پر کتنا ٹیکس ؟ تفصیلات سامنے آگئیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسز نے عوام کی جیب پر بوجھ بڑھا دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں حصہ ٹیکسز کا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر 134 روپے 60 پیسے کے ٹیکسز عائد ہیں، جبکہ پٹرول کی اصل قیمت 229 روپے 75 پیسے فی لیٹر بنتی ہے دستاویز کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 80 روپے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کاربن لیوی عائد ہے، جبکہ 21 روپے 15 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور تقریباً 3 روپے پریمیم شامل ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 60 پیسے فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے کمپنیوں کا منافع اور 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن بھی شامل ہے دستاویز کے مطابق ڈیزل پر بھی فی لیٹر 31 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر ٹیکسز کی مجموعی رقم 118 روپے 55 پیسے ہے۔ ڈیزل کی اصل قیمت 267 روپے 40 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

ڈیزل پر فی لیٹر 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کاربن لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور ایک روپیہ پریمیم شامل ہے اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے تیل کمپنیوں کا منافع اور 9 روپے 98 پیسے ڈیلر مارجن بھی عائد ہے۔