ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان کا جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف

ٹی20 ایشیا کپ: افغانستان کا جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو جیت کےلیے189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں جاری ایونٹ کے پہلے مقابلے میں صدیق اللّٰہ اٹل اور عظمت اللّٰہ عمر زئی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 188 رنز بنائے ہیں۔اوپننگ بیٹر صدیق اللّٰہ اٹل نے 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

رحمان گر باز 8، گلبدین نائب 5، کریم جنت 2 ، ابراہیم زدران 1 اور محمد نبی نے 33 رنز بنائے۔عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، جبکہ کپتان راشد خان 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ احسان خان اور عتیق اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا