سٹی 42: بارشوں کی پیش نظر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ورک فرام ہوم پالیسی برقرار ہے
ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز حسبِ معمول جاری رہیں گی، 10 ستمبر کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی شدہ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا تعلیم کا تسلسل اولین ترجیح ہے،آن لائن تدریس بلا رکاوٹ جاری رہے گی۔
رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے کہا موسلادھار بارش کے باعث صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے اساتذہ و طلبہ اور اسٹاف کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا،امتحانات کی نئی تاریخیں جلد جاری ہوں گی۔
