جنید ریاض:سکولوں میں تعینات 16000 سے زائد بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کی سنی گئی۔
بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو 16 سالہ ڈگری کا درجہ دے دیا گیا، اس سے قبل بی ایس ڈگری ہولڈرز کو محکمانہ ترقیوں کیلئے سنیارٹی لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا تھا۔
صرف ایم اے اور ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز ہی کو ترقیاں دی جاتی تھیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے بی ایس ڈگری کو 16سالہ درجہ دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت تمام اداروں پر ہوگا۔
آئندہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو بھی ترقیاں دی جائیں گی۔