ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، محکمہ صحت کی تیاریوں کا پول کھل گیا

 پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، محکمہ صحت کی تیاریوں کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری :پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے محکمہ صحت کی تمام تیاریاں ناکافی ثابت کر دیں، متاثرہ علاقوں میں سہولیات کا فقدان کھل کر سامنے آ گیا۔

ترجمان ذرائع کے مطابق پانی صاف کرنے کی گولیاں ، مچھر دانیاں ،سپرے پمپس خریدنے کا عمل شروع ہو گیا،سامان کی خریداری ، سیلاب متاثرین کو ایک سے ڈیڑھ ماہ مزید انتظار کرنا ہوگا،مچھر دانیاں،پانی صاف کرنے کی گولیاں، پمپس کی خریداری کا فائل ورک شروع کر دیا،22ستمبر تک سامان خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے۔

اشیاء کی خریداری ،متاثرین سیلاب تک پہنچانے میں ایک ماہ سے زائد لگے گا،محکمہ صحت لاکھوں متاثرین کے لیے صرف 50 ہزار مچھر دانیاں خریدے گا،پینے کے پانی کو ایک بارصاف کرنے والی 30 لاکھ کلورین ٹیبلٹس خریدی جائیں گی،سیلابی علاقوں میں مچھر مار مہم کے لیے 1150 پمپس کی خریداری ہوگی،محکمہ صحت خریداری کے بعد سامان متاثرین سیلاب کو فراہم کرے گا۔

محکمہ صحت کی افسر شاہی کی سنگین لاپرواہی کے باعث سیلاب متاثرین مدد کیلئے انتظار پر مجبور ہیں۔