ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا :پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کا اعلان، تعلیم کیساتھ سالانہ 40 ہزار ڈالر مالی معاونت

کینیڈا :پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کا اعلان، تعلیم کیساتھ سالانہ 40 ہزار ڈالر مالی معاونت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طالبعلموں کے لیے ایک بڑی تعلیمی پیشکش کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت "کینیڈا گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ 2026" کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اسکالرشپ بین الاقوامی پی ایچ ڈی طلبہ کو سالانہ 40 ہزار کینیڈین ڈالر مالی معاونت فراہم کرے گی.

اہلیت کے معیار کے مطابق درخواست دہندہ کو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا ہوا ہونا چاہیے۔ درخواست گزار نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی تعلیم کے 36 ماہ مکمل نہ کیے ہوں، اور مشترکہ پروگراموں (جیسے MD/PhD، MA/PhD) کے طلبہ بھی اہل ہیں بشرطیکہ ان کے پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔

درخواست براہ راست کینیڈین حکومت کو دینے کے بجائے، امیدواروں کو اپنی متعلقہ کینیڈین یونیورسٹی کے ذریعے ہی جمع کروانا ہوگی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

یہ اسکالرشپ ان طلبہ کے لیے سنہری موقع ہے جو تحقیق کے میدان میں عالمی سطح پر مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ درخواست مکمل کریں۔