ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے مجرم کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے مجرم کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے مجرم کی اپیل، ہائیکورٹ میں جج کی رخصت کے باعث غلام خان کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت کیلئےجاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔یہ اپیلیں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سننی تھیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
غلام خان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پر متعدد مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔ ان سزاؤں کیخلاف غلام خان نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer