دورِ نایاب : حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو مزید وسعت دے دی ہے۔
19 لیٹر کی 1لاکھ سے زائد پانی کی بوتلیں سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچائی جائیں گی،پنجاب صاف پانی اتھارٹی متعلقہ انتظامیہ کے اشتراک سے صاف پانی فراہم کر رہی ہے۔
مختلف اضلاع میں اب تک مجموعی طور پر 727,000 لیٹر پانی تقسیم کیا جا چکا ہے،مجموعی طور پر 242,333 سیلاب متاثرین تک صاف پانی پہنچایا گیا،گزشتہ روز صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے 187,500 لیٹر پانی فراہم کیا گیا۔
پنجاب صاف پانی اتھارٹی الٹرا فلٹریشن ہینڈ پمپ بھی متاثرین تک پہنچا رہی ہے،تمام متعلقہ اداروں کے اشتراک سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔