ملک اشرف:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا گیا، جسٹس احمد ندیم ارشد نے 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کو نوٹسز جاری ،جامع رپورٹ طلب کرلی گئی۔
عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ پندرہ دن میں پیراوائزجواب عدالت میں جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کاسینیٹ انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن حتمی فیصلے سے مشروط ہوگا، وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان ودیگر افسران نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک ،رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 28جولائی 2025 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی ریفرنس کے بغیر الیکشن کمیشن نااہلی کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی مزید کارروائی حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔