حاشر احسن : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی، اقدام قتل، و احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع دی گئی، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمہ میں ضمانت میں توسیع دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا، بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے۔
عدالت نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول ، کراچی کمپنی کوہسار ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔