نسیم شاہ کی کلام پڑھتے ہوئے بچپن کی ویڈیو وائرل،مداح حیران

نسیم شاہ کی کلام پڑھتے ہوئے بچپن کی ویڈیو وائرل،مداح حیران
کیپشن: Naseem Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچایا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد نسیم شاہ قومی ہیرو بن گئے ہیں۔ نسیم شاہ کی بہت سی ویڈیوز سوشل  میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ اسی طرح نسیم شاہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ نصرت فتح علی خان کا کلام تاج دار حرم پڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، اور  ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer