کورونا ویکسین لگوانے سے کیا مثبت تبدیلی آتی ہے، اہم انکشاف

vaccination
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اس سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

عالمی کورونا وبا  سے مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ کچھ لوگوں میں کووڈ 19 کے خلاف اعلیٰ درجے کی مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف تحقیقاتی  مطالعوں کے دوران کوروناوائرس کے خلاف تیار کی گئی ویکسینز کے انسانی جسم پر اثرات کا جائزہ لیا گیا جس سے انکشاف ہوا ہے کہ کچھ افراد میں کورونا کے خلاف اعلیٰ درجے کی مدافعت پیدا ہوئی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق mRNA ویکسین لگوانے والے کچھ افراد میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت کسی سپر ہیومن کی طرح بہت زیادہ طاقت ور ہوسکتی ہے۔ mRNA ویکسین وبائی امراض کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی نئی قسم، جو ہمارے جسم کے خلیات کو پروٹین بنانا سکھاتی ہے۔

طبی جریدے ’ دی نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ماہرین نے 2002 اور 2003 میں اوریجنل سارس وائرس SARS-CoV-1 سے متاثر ہونے والے افراد کی اینٹی باڈیز کا تجزیہ کیا، یہ وہ افراد تھے جنہوں نے مذکورہ ویکسین لگوا رکھی تھی جس سے پتا چلا کہ ان میں اینٹی باڈیز بہت بلند سطح پر پیدا ہورہی ہیں۔