ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی قیمت میں اضافہ، حکومت خاموش تماشائی

برائلر کی قیمت میں اضافہ، حکومت خاموش تماشائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد علی ) شہر میں برائلر کی رسد میں اضافے کیساتھ ہی قیمت میں بھی اضافہ، مرغی کا گوشت 19 روپے فی کلو گرام مہنگا ہوگیا، شہریوں نے برائلر کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد مرغی کا گوشت دو سو پچیس سے بڑھ کر دوسو چوالیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت تھوک میں ایک سو ساٹھ اور پرچون میں ایک سو اڑسٹھ روپے رہی، زندہ برائلر کی قیمت میں تیرہ روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا۔

شہریوں نے برائلر کی قیمتوں میں اضافے پر پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مٹن تو عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا حکومت کم ازکم برائلر کی قیمتوں میں کمی لائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔