ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو  5 من سے زائد عرق گلاب سے  غسل دیدیا۔

صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی 976 ویں تقریب داتا دربار کمپلیکس میں ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،  صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی نذیر احمد چوہان، سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ذوالفقار گھمن، مشیر وزیراعلیٰ عون چودھری، کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، علمائے کرام ، مشائخ عظام سمیت سیاسی وسماجی شخصیات، صنعتکاروں، تاجروں اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معروف نعت خواں سرور نقشبندی نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، مزار شریف کو غسل دینے کے بعد پاکستان کی سلامتی، کشمیر کی آزادی، امن و امان، عوامی بھلائی، دین کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer