ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹی وی پر ویڈیو گیمز متعارف   

 ٹی وی پر ویڈیو گیمز متعارف   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس (Netflix) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

  اب صارفین موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑی سکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔

 نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلومبرگ سکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی اپنی گیمز کو ٹی وی سکرینز پر لانے کے ذریعے تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔

  ان کے مطابق، ’ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جنہیں خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔‘

 پہلے مرحلے میں نیٹ فلکس نے چند مشہور گیمز متعارف کرائی ہیں جن میں بوگل پارٹی، ٹیٹرس ٹائم واؤرپ، پکشنری گیم نائٹ اور لیگو پارٹی گیمز شامل ہیں۔

  اب تک نیٹ فلکس کے گیمز صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب تھے لیکن نئے اقدام کے تحت کھیلنے کے لیے صارفین کو اسمارٹ ٹی وی یا رُوکو جیسے سٹریمنگ ڈیوائسز کی ضرورت ہوگی۔

  کھیل کے دوران موبائل فون کو کنٹرولر بنانے کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ سکین کرنا ہوگا۔

 نیٹ فلکس نے گزشتہ چار سالوں سے گیمز کی پیشکش کر رکھی تھی، مگر اب ٹی وی پر گیمز کے آغاز سے اس نے اس میدان میں بڑے قدم اٹھائے ہیں۔

  کمپنی گیمز کو اپنی آئندہ ترقی کا لازمی حصہ سمجھتی ہے اور اس کے لیے کلاؤڈ سرورز کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کے بڑھ جانے کو آسانی سے سنبھالا جا سکے۔

  نیٹ فلکس کے گیمنگ ڈویژن کے سربراہ ایلین ٹاسکن نے بتایا کہ بہت سی فلم و ٹی وی کمپنیوں نے گیمز کی دنیا میں قدم رکھنے کی کوشش کی، مگر عارضی منصوبہ بندی کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

  نیٹ فلکس نے ثابت کیا کہ اس شعبے میں مستقل مزاجی اور تخلیقی سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

 نیٹ فلکس کے شریک سی ای او گریگ پیٹرز نے کہا کہ وہ سوشل گیمز پر توجہ دے رہے ہیں جو بڑے پیمانے پر ٹی وی پر کھیلی جا سکیں اور اس شعبے میں ابھی بہت ترقی کی گنجائش موجود ہے۔