ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل  لانچ کردیا

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل  لانچ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کردیا ۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹچ سے پورٹل لانچ کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ 

سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفنگ دی ، بتایا کہ  پنجاب میں12قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، قرضوں کی ادائیگی کے لئے چھ ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کردی گئی ہے، سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ قرض کے لئے فارمر، سروس پروویڈر اور ایگری کمپنی پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتی ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے مینوفیکچرنگ میں چائنہ  کی27، ترکی10، اٹلی  کی 5، جاپان، امریکہ، برازیل، سپین اور بیلا روس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام میں  ویٹ کمبائن ہارویسٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین اور رائس ہاروسٹر شامل ہیں۔ ویٹ سٹرابیلر، میزکوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، میز کوب ڈایئر، آرچڈ پرنیر، آرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئر بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ ہائی ٹیک ایگری کلچر مشینری میں سنٹرل پیوٹ، اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹر بھی پروگرام میں شامل ہیں۔