ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان  

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

 ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

 دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہیں۔

  ہائی ڈیفینیشن براڈ کاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی اس سیریز کا حصہ ہے۔

 پاکستان میں میچز اے سپورٹس، ٹین سپورٹس پر براہِ راست نشر ہوں گے جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشہ پر بھی میچز لائیو سٹریم ہونگے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔