ٹیکس ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر ملک گیر اپریشن شروع  کرنے کا فیصلہ

 ٹیکس ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر ملک گیر اپریشن شروع  کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر اپریشن شروع  کرنے کا معاملہ، ٹیکس میں چوری کرنے والوں کا ڈیٹا مکمل طور پر مرتب کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مختلف زون کے کمشنرز کی سربراہی میں ٹمیں تشکیل دے دی گئیں، اس کے علاوہ کارروائی کے لئے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ 

بوگس انوائسز اور آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نا کرنے والوں کے خلاف کارروائی مختلف مراحل میں کی جائے گئی۔ پہلے مرحلہ میں لاہور ، کراچی اور فیصل آباد میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر مختلف شہروں میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ 

معمولی ٹیکس ڈیفالٹرز کو ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔ ٹیکس نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک ہفتہ میں تمام تر درکار دستاویزات پیش کرنا لازم ہوگا۔ 

واضح رہے کہ لاہور میں موجود ٹیکس پیئرز تاجر آمدن کے مطابق ٹیکس کم دے رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان تاجر کی جانب سے کی جانے والی چیرٹی کی رقوم کا ریکارڈ زیادہ نکلا ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق آمدنی بہترین ہونے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی صرف چند لاکھ سالانہ کی جارہی ہے ۔