(حافظ شہباز) حکومت نے پاکستان سپر لیگ اور پی سی بی کے اکاونٹس کے خصوصی آڈٹ کے احکامات جاری کردیئے۔
حکومت نے پی سی بی کے اکاونٹس کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا, پی ایس ایل فائیو کے اکاونٹس کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے 2019سے 2022 تک کے اکاونٹس کا آڈٹ کروایا جائے گا،اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے خصوصی آڈٹ کا لیٹر جاری کردیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے پی سی بی کا آڈٹ کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔