ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے دفعہ 144 قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے دفعہ 144 قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے دفعہ 144 قانون کو اسلام آ باد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ پرامن احتجاج روکنے کےلیے غیرآئینی قانون ہے جو برطانوی راج نے بنایا تھا مگر آج بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

تاہم چیف جسٹس اطہر من اللہ 10 اکتوبر بروز پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔